• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل شیخوپورہ کا نئی تعمیرات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ضلع کونسل نے اپنے مالی وسائل بڑھانے کیلئے نئی تعمیرات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد حکومت پنجاب سے منظوری کے بعد ہوگا ۔ ضلع کونسل شیخوپورہ نے طے کیا ہے کہ گھریلو نقشہ جات کی منظوری کے لیے دو روپے فی مربع فٹ کمرشل عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر 5 روپے فی مربع فٹ اور صنعتی اداروں کی تعمیر کیلئے بنائے گئے نقشوں کی منظوری کے لیے 3 روپے مربع فٹ فیس وصول کی جائیگی ۔۔ضلع کونسل نے دیہی علاقوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دو نئے ٹرک خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
تازہ ترین