گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پولیس نے منڈیالہ تیگہ میں خاتون عالیہ کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں ایک سو کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے دکانداروں اور سماجی کارکنوں کے خلاف بلا جواز مقدمہ درج کیا ہے۔