سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) سزائے موت کے قیدی کو سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں گذشتہ صبح6بجے قتل کے ایک مجرم ساجد ولد حمید سکنہ کوٹلی باوا فقیر چند کو سخت حفاظتی اقدامات میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجرم نے2003میں تھانہ سول لائن گوجرانوالہ کے علاقہ میں ایک شخص امجد کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔