• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن،بادینی اورطورخم بارڈرفی الفور کھولے جائیں‘پشتونخومیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عومی پارٹی کے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پارلیمانی لیڈر جمشید خان دوتانی ،کونسلرز حمد اللہ بڑیچ ، حاجی عمر قریش، رحمت اللہ اچکزئی، نیاز بڑیچ، خالد خان، ملک شاہد خان کاسی ، ماسٹر خان محمد ، ابراہیم خان اچکزئی ، فرحان خلجی، ادریس بڑیچ، حاجی صلاح الدین اچکزئی، حاجی سلام بڑیچ، حاجی فخر الدین ، روزی خان کاکڑ، طاہر جدون جانسن اور کے کے لعل نے ا مشترکہ بیان میں پاک افغان سرحدی علاقوں چمن ،بادینی اور طورخم بارڈر کی  دو ہفتوں سے مسلسل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فی الفور کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کی لہر کے بعد سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر چمن ، بادینی اور طورخم بارڈرز کو بند کیا گیا جس کے باعث تاجروں، ٹرانسپورٹرز ،مزدور، ڈرائیوروں اور عوام کو بدترین مشکلات کا سامنا ہے دونوں جانب راستہ بند ہونے لوگوںکو باعث کاسامنا ہے جبکہ تاجروں، ٹرانسپورٹرز کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہےاہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے فی الفور اقدامات اٹھاتے ہوئے بارڈر کی بندش ختم کی جائے۔
تازہ ترین