ڈسکہ(نامہ نگار)حساس اداروں نے موضع منڈیکی گورائیہ میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے دفتر پر چھاپہ مارا،لٹریچر ،موٹر سائیکلیں ،کمپیوٹراورکمانڈو یونیفارم برآمد کر کے دفتر سیل کر دیا گیا۔ گذشتہ روز حساس اداروں نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہو ئے موضع منڈیکی گورائیہ میں واقع کالعدم تنظیم جیش محمد کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر میں موجود لٹریچر،کمپیوٹر ،موٹر سائیکلیں اور کمانڈو یونیفارم برآمد کر کے تنظیم کے دفتر کو سیل کر دیا۔