• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرپنجاب سے گلگت بلتستان کے گورنر کی ملاقات،مختلف امور پرتبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گلگت بلتستان کے گور نر غضنفر علی خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں امن و امان، سیاسی صورتحال اوربالخصوص گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی موجودہ حکومت کی سیاست کا مقصد ہے۔ اور ان مقاصد کے حصول کے لئے ملک کے طول و عرض میں بڑے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک منصوبے سے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان غضنفر علی خاں نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔
تازہ ترین