• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی مقصد کیلئے کوئی بلائے تو ضرورجائیں گے، چوہدری شجاعت

If Somebody Invites For National Interest We Must Go Chaudhry Shujaat
مسلم لیگ ق اور مذہبی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر اتفاق کیا ہے، چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ قومی مقصد کے لیے جب بھی کوئی بلائے گا تو ضرور جائیں گے۔

چوہدری شجاعت کی سربراہی میں مسلم لیگ ق کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کامل علی آغا، علامہ راجا ناصرعباس، خرم نواز گنڈاپور سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کل کی اے پی سی میں شرکت کرکے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد، فوجی عدالتوں اور فاٹا پر بات کریں گے، موقع ملے تو نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم کرانا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین