شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے نہ صرف پرجوش مصافحہ کیا بلکہ رسی پکڑ کرتختی کی نقاب کشائی کرتے اور دعا کراتے بھی نظر آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں فاٹا اصلاحات کی منظوری کے عمل پر تحفظات کا اظہارکیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہیں دھوکا دیا گیا اور وہ وزیراعظم کو بھی ذمے دار سمجھتے ہیں۔
آج وزیراعظم کے دورہ شمالی وزیرستان میں مولانا فضل الرحمان ان کے ساتھ ساتھ رہے، انہوں نے رسی پکڑ کر منصوبے کے افتتاح میں شرکت کی بلکہ دعا کراتے بھی نظر آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ ہی واپس اسلام آباد آئے۔