کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید عبداللہ مراد نے آل پاکستان ڈپٹی کمشنر گوادر چیلنج کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گوادر یونائیٹڈ کے زیر اہتمام بابا غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم گوادرمیں جاری ٹورنامنٹ کے آخری کواٹر فائنل میں شہید عبداللہ مراد ڈسٹرکٹ ملیر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 2-0 سے سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔