• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ سے لاپتہ لڑکی کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے پراسرار ہلاکت

پشاور( کرائم رپورٹر) کوہاٹ کے علا قہ گمبٹ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کی لا ش پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کے سا منے سے بر آمد ہو ئی جو پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ہے پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی۔ تھا نہ خا ن رازق پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کے سا منے ایک  لڑکی کی لاوارث لا ش پڑی ہے جس پر جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ۔مقتولہ کو ہا ٹ کے علا قہ گمبٹ کی رہا ئشی ہے جوگھرسے لاپتہ ہوگئی تھی جس کی ایف آئی آر تھانہ گمبٹ میں درج ہے ۔اسکے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشا نا ت نہیں تھے البتہ گلے پر معمو لی خرا شیں آئی ہو ئی تھیں۔مزید معلو ما ت پو سٹما رٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔پولیس نے رپور ٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین