• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ویلی میں ریسکیو سروس کی فراہمی احسن اقدام ہے، مولانا الطاف بٹ

ہٹیاں بالا ( نامہ نگار) سابق امیدوار اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مولانا محمد الطاف بٹ نے کہا ہے کہ جہلم ویلی میں ریسکیو سروس کی فراہمی وزیراعظم کا عظیم اقدام ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان عوامی حقوق کے محافظ ہیں گزشہ چھ ماہ میں وزیراعظم نے عوامی مفادات کے تحت پالیسیاں مرتب کی ہیں اوران کے ثمرا ت سے عوام مستفید بھی ہورہے ہیں ، عوام کے لئے تعلیمی پیکج ،ہیلتھ پیکج کی منظوری کے بعد اب جوڈیشل پالیسی کانفاذ بھی ہوگا ، جس سے ریاست کے عام شہری میں دسترس میں بنیادی ضروریات زندگی تعلیم ، صحت اور فوری اورسستا انصاف ملے گا، ان خیالات کااظہار مولانا محمدالطاف بٹ نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا الطاف بٹ نے کہا کہ وزیراعظم کی کارکردگی سے مخالفین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جو کام پیپلزپارٹی کی حکومت نے پانچ سال میں نہیں کیے عوام خوشحالی پر مبنی وہ امور مسلم لیگ ن کی حکومت نے چھ ماہ میں کئے ہیں ،عوامی خوشحالی کے اقدامات سے عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ،اس تناظر میں وزیراعظم آزادکشمیر کا شریعت کورٹ کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے راجہ فاروق حیدر خان ریاست کے بیمار محکموں کو نفع بخش بنانا چاہتے ہیں قرارداد ختم نبوت بھی جلد آئین کا حصہ بنے گی ۔
تازہ ترین