• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :فروٹ چاٹ شاپ کے مالک کو5 ہزار روپے جرمانہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے وزیر آباد ٹاؤن میں ایک فروٹ چاٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر 5000 روپے جرمانہ عائد کیااور 61لیٹر زائد المعیاد مشروبات کو تلف کیا ۔ اروپ ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ اور ہوٹل کو سابق نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور اشیا ء خوردونوش ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پرفی کس 2000 روپے جرمانہ ، 2ہوٹلوں اور کھیالی شاہ پور میں سویٹس کو سابق نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات کی بناپرباالترتیب 2500، 4500ا ور25000 روپے ، نندی پور میں چرغہ ہاؤس اور ہوٹل کو اشیاء خوردونوش ڈھانپ کرنہ رکھنے اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بنا پرباالترتیب 4000اور3000 روپے جرمانہ، نوشہرہ ورکاں میں واقع سویٹس اینڈ برگر پوائنٹ اور ہوٹل کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپرباالترتیب 5000 اور4000روپے جرمانہ، نوشہرہ ورکاں میں ہوٹل کو صفائی کے غیر معیاری انتظاما ت کی بنا پر 4000 کیا گیا۔
تازہ ترین