• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلا ول بھٹو نے لاڑکانہ ڈویژن کیلئےپارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا

  کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ سال پارٹی کی تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل کرنے اور کوآرڈینیشن کمیٹیز کی تشکیل کے بعد ایک طویل مرحلے کے بعد لاڑکانہ ڈویژ ن اور اس کے تمام اضلاع کے لیے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاڑکانہ ڈو یڑ ن کے لیے صدر اعجاز جکھرانی، جنرل سیکریٹری اعجاز برو ہی اور اطلاعات سیکریٹری مشتاق علی جتوئی، لاڑکانہ ضلع کے صدر عبدالفتاح بھٹو، جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخ اور اطلاعات سیکریٹری محمد علی بگھیو، قمبر شہدادکوٹ ضلع کے لیے صدر قمرالدین گوپانگ، جنرل سیکریٹری پنہل سومرو، اطلا عا ت سیکریٹری نیاز چانڈیو، شکارپور ضلع کے لیے صدر عابد بھیو، جنرل سیکریٹری ذو الفقار کماریو، اطلاعات سیکریٹری نظام الدین مہر ، جیکب آباد ضلع کے لیے صدر لیاقت لاشاری، جنرل سیکریٹری محمد عارف دایو اور کشمور کندھ کوٹ ضلع کے صدر گل محمد جکھرانی، جنرل سیکریٹری الطا ف کھوسو اور اطلاعات سیکریٹری صادق گولاٹو شامل ہیں۔
تازہ ترین