• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن طور خم بارڈر کھولنے پر غور آج پی ایس ایل فائنل کے بعد شروع ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان سپر لیگ ٹو کے آج لاہور ہونے والے فائنل کرکٹ میچ کے بعد حکومت پاکستان افغانستان سے ملنے والے طورخم اورچمن بارڈر کھولنے کی افغان تجویز کا جائزہ لے گی اس آس امید میں طور خم اورچمن بارڈر کے دونوں جانب درآمدی و برآمدی ایسے سامان سے بھرے ٹرک موجود ہیں جن کا مال ہفتوں خراب ہونے والا نہیں ہے افغانستان آرمی کے جنرل نے بھی دوران ہفتہ پاکستانی سفیر کو کابل میں یہ بارڈر کھونے کا کہا تھا پاکستانی سفیر نے افغان مراسلہ وزارت خارجہ اسلام آباد بھجوا دیا ہے مگر پاکستان کی وزارت خارجہ اس پر غور پی ایس ایل ٹو کے آج کے لاہور میں ہونیوالے فائنل کرکٹ میچ کے بعد اگلے ہفتے شروع کریگی حتمی فیصلہ حکومت پاکستان آرمی چیف کی مشاورت سے افغانستان کے طور رخم بارڈر/ چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ امن و سلامتی کے صورتحال کو ملحوظ رکھ کر کریگی۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن بارڈرز کو سیون شریف، لاہور اور کے پی کے پے در پے بم دھماکوں کے نتیجے میں بند کر رکھا ہے۔ افغانستان کے ساتھ چمن طور خم سرحد آج کے پی ایس ایل ٹو لاہور فائنل کے بعد کھولنے کی افغان تجویز کا جائزہ چودہ روز سے نہیں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ ہے کہ وسط فروری کے پاکستان کے اندر بم دھماکوں میں افغانستان حکومت اور اداروں کا ہاتھ ہے اور وہ انڈیا کی ایجنسیوں کے گماشتے بنے ہوئے ہیں 18 فروری 2017 کو بندہونیوالے افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن کے بارڈرز کو کھولنے کا فیصلہ افغانستان کی طرف سےکرائی گئی یقین دہانیوں کی روشنی میں مارچ کے وسط یا اواخر تک ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین