ٹھٹھہ (نامہ نگار) ایک ہفتہ قبل مکلی کے گاؤں اللہ بخش گندرو کے رہائشی نوجوان اصغر گندرو نے گھریلو پریشانیوں اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کی وجہ سے اس کے جسم کا 90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔ متاثرہ نوجوان کو علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔