شبقدر( نمائندہ جنگ ) شبقدر میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ممتاز قانون دان اور قومی وطن پارٹی کے سابق صوبائی جوائنٹ سیکر ٹری جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہو گیا۔ مقتول کو نحقی میں نماز جنارہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ اپنے بھانجے رحم باچا ایڈوکیٹ سمیت حاجی زئی میں سیشن کورٹ جا رہے تھے ۔حاجی زئی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ اور ان کا بھانجا شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں کو فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیاگیا جہاں پر محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔