• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندر پار پاکستانیوں کو معاونت فراہم کی جائے گی ،کمشنر بہاول پور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے آبائی اضلاع میں درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی ۔ خصوصی شکایت سیل کو موصول ہونے والی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں غیر ضروری التوا اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ ہدایات کمشنر بہاول پور ڈویژن ثاقب ظفر نے تینوں ملحقہ اضلاع کے انتظامی افسران کو ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں جمیل احمد جمیل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاول پور نوشین ملک، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہاول نگر رانا امجد علی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید وسیم حسن اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیاکہ ڈویژن بھر کے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کی 162درخواستیں موصول ہوئیں۔
تازہ ترین