• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی کی موت کے ذمہ دارایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ہیں: سابق سیکرٹری گجرات بارکی پریس کانفرنس

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مبینہناروا سلوک اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹرز کی غیر حاضری سے میرے بھائی کی موت ہوئی، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عاطف ضیاء، ڈاکٹر زاہدحسین شیرازی اور ڈاکٹر زاہد علی تینوں میں سے کوئی بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا بلکہ ڈیوٹی پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم تھا، اس کے ناروا سلوک اور بروقت ٹریٹمنٹ نہ کرنے سے میرے بھائی مرزا محمد سرفراز کی طبیعت زیادہ بگڑی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے، میرے بھائی کی موت کے ذمہ دار ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر شاہد معروف اور ڈاکٹر محمد ندیم ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر اور متوفی کے صاحبزادے فرحان مرزا نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین