ملتان( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما حشمت علی قریشی کی طرف سے شاداب کالونی میں ایم این اے شاہین شفیق کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ملک انورعلی،ضلعی صدرمسلم لیگ(ن) بلال بٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماطارق امیرعباسی ،یوسی چئیرمین رسالت شیروانی، اعجاز فخر، جمشید خان ترین، ہاشم رشید، افشین بٹ، عطیہ ربنواز، رخشندہ ناہید، تہمینہ نور، فریال چوہدری، شبانہ خدابخش، راشدقریشی، میاں اویس، چوہدری صدیق، آصف کمبوہ، شیخ وسیم، حافظ نوید ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہین شفیق ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ملک انورعلی ودیگر کا کہنا تھا کہ ملتان میٹروبس اہلیان ملتان کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا تحفہ ہے ،جس سے خطے کی تقدیر بدلے گی، رواں ماہ وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف ملتان کا دورہ کریں گے اورنئے ترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔