شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) سیشن کورٹ کے مین گیٹ کے باہر اچانک متعدد افراد بیسوں پولیس ملازمین کی موجودگی میں نمودار ہوئے اور انہوں نے بینر نکال لیے جن پر قابل اعتراض نعرے درج تھے ان افراد نے عدلیہ کیخلاف نعرے بازی کی اور روپوش ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطابق نعرے بازی کرنیوالے افراد تحصیل آفس کے احاطہ کی طرف فرار ہوئے رپورٹ کے مطابق ان افراد کی تعداد 10 تھی جو کیانی روڈ کی طرف سے کچہری میں داخل ہوئے یہ مقدمہ سب انسپکٹر سٹی بی ڈویژن عمر دراز شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔