• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،قبرستان امام علی الحق شہید ؒ ؒکی توسیع کیلئے 2کنال اراضی ایکوائر

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیالکوٹ کے تاریخی قبرستان امام علی الحق شہید ؒ ؒکی توسیع کیلئے 2کنال اراضی ایکوائر کرکے میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردی ہے جو آئندہ 2ہفتوں میں اس اراضی پر کی گئی تعمیرات کے ملبہ کی آکشن کریں گے اور ملبہ ہٹا کر قبرستان کیلئے اراضی کو ہموار کرکے چار دیواری کردی جائے گی ۔ یہ بات صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ نے قبرستان امام علی الحق کی توسیع کیلئے حکومت کی جانب سے ایکوائر کی گئی اراضی کا جائزہ لینے کے دوران بتائی۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے موضع گوہد پور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ہونے والے دو سگے بھائیوں وسیم اور مقدس کے والد مہر خالد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پولیس تاحال ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے حالانکہ ان کے بارے میں ان کے پاس معلومات بھی ہیں جس پر صوبائی وزیر نے کہاکہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے اور ان کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی ۔ دریں انثا انہوں نے قبرستان شاہ حسین اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار بڑھانے اور مفاد عامہ میں زیر تکمیل منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین