وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ زلمی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے صوبائی کابینہ کے3 وزراء کو لاہور میں فائنل میچ دیکھنے بھیجا ہے۔
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ٹویٹ کیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لئے کابینہ کے چند نوجوانوں کو لاہور بھیجا ہے۔
پرویز خٹک کے مطابق ان وزراء میں عاطف خان ،شہرام ترکئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔