• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں

کوئٹہ(پ ر)میونسپل کارپوریشن ایمپلائز اینڈ لیبر یونین خضدار کے صدر خلیل چنال سینئر نائب در محمد دین جنرل سیکرٹری یعقوب نتھوانی جوائنٹ سیکرٹری وکٹر مسیح پریس سیکرٹری خلیل مینگل فنانس واحد عمرانی آفس سیکرٹری عزیز بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ بلوچستان بلدیات کرپشن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب خضدار کارپوریشن کے پاس فنڈز ختم ہوگئے ہیں جس سے میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین تنخواہوں سے محروم افسران کی جانب سے ملازمین کودو ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں جس پر ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن خضدار کے ملازمین کی تنخواہیں انہیں ادا کی جائیں ۔
تازہ ترین