• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،پی ایس ایل فائنل میچ، ہزاروں کرکٹ شائقین لاہور پہنچے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پی ایس ایل کے فائنل کرکٹ میچ کو دیکھنے کیلئے گوجرانوالہ سے ہزاروں کرکٹ کے شائقین نوجوان لڑکوں ،لڑکیوں نے ٹکٹ خرید رکھے تھے ،جو گزشتہ رات میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی لاہور پہنچ گئے ،بعض نوجوان ایک دن پہلے ہی لاہور رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں اور ہوٹلوں میں جا پہنچے تاکہ سیکورٹی کی وجہ سے ٹکٹ لینے کے باوجود کہیں وہ میچ دیکھنے سے محروم نہ رہ جائیں ،لڑکیوں کی بڑی تعداد نے رنگ برنگے لباس سلوا رکھے تھے ، چھوٹے باجے اور سیٹیاں بھی خرید لی تھیں تاکہ میچ کے دوران انجوائے کر سکیں ۔
تازہ ترین