وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور زلمی کے لئے دوکروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئےپوری ٹیم کو پشاور آنے کی دعوت دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کو ٹیلی فون کیا اور انھیں ٹیم کی بہتر کارکردگی اور جیتنے پر مبار کباد دی۔
انہوں نے انہیں پشاور آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پشاور زلمی کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کی جیت بہتر کارکردگی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔