سڈنی(جنگ نیوز) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ویمنز سنگلز کا ایونٹ روس کی نامور ٹینس اسٹار سوتیلانا کزنٹسوا نے اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز میں سربیا کے وکٹر ٹرائیکی اور بلغاریہ کے گریگور ڈمتر وف فائنل میں پہنچ گئے۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنزڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے کیرولین گارشیا اور کرسٹینا ملاڈوینووچ نےزیر کیا۔ ان کی فتح کا اسکور 6-1،5-7 اور5-10 رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی ان دونوں کی مسلسل فتوحات کی تعداد 30 ہوگئی اور رواں سال کا مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے ۔ ویمنز سنگلز کے فائنل میں روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹو ریکو کی مونیکا پیگ کو ہرایا۔ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سربیا کے وکٹر ٹرائیکی نے روس کے تیموراز گابا شیویلی کو 3-6، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔