• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبٹ عدالتی احکامات پررہا،انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر،مانیٹر نگ سیل )سانحہ ماڈل ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں قید گلو بٹ کو عدالتی احکامات کے بعد رہا کر دیاگیاہے ۔ انہیں عدالت نے 11سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سزاؤں میں کمی اور معافی کے بعد 29ماہ کی قید کاٹنے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں نے گلو بٹ کی رہائی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ گلو بٹ کی رہائی انصاف کا خون ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر  طاہر القادری نےاس پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ہمارے 14 شہدا کو انصا ف نہ مل سکا  گلوبٹ رہاہوگیا  قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین