لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت ا سلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ سینیٹر سراج الحق کی عوامی مقبولیت سے حسد میں مبتلا ہوگئے ہیں،سراج الحق پر اچھالی گئی کیچڑ ہمیشہ اچھالنے والوں پر گرتی ہے ۔ سراج الحق کی سوچ ہمیشہ مثبت ہوتی ہے۔سراج الحق کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والوں کے کرتوت قوم اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ امیر جماعت کرکٹ کو سپورٹ کرنے قذافی سٹیڈیم پہنچے تھے۔امیر العظیم نے کہاکہ جہاںرانا ثناء اللہ جیسے شرارتی لوگ موجودہوں وہاں کسی دوسرے کوشرارت کی ضرورت نہیں پڑتی۔