• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،2بازار مسمار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلعی کونسل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،2بازار مسمار،سامان ضبط 263افراد کونوٹسز جاری،چیف آفیسر طاہر ندیم سندھوکی زیر نگرانی انفورسمنٹ انسپکٹریوسف مغل نے عملہ کے ہمراہ منڈیالہ تیگہ اور تلونڈی موسی خان میں بغیر اجازت اور متعلقہ اداروں سے این او سی لئے بغیر لگنے والے بازار مسمار کرتے ہوئے درجنوں افراد کا سامان ضبط کر لیا، کلاسکے، راہوالی، گھکڑ منڈی، قلعہ دیدار سنگھ، وزیر آباد،سوہدرہ، نظام آباد سمیت دیگر علاقوں میں 263افراد کو تجاوزات قائم کرنے کے جرم میں نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر نہ صرف ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا ۔
تازہ ترین