گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ تعلیم گوجرانوالہ نے سالانہ امتحانات2017 کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی‘ ضلع بھر کے سکولوں میں سالانہ انٹرنل امتحانات 15 سے 28 مارچ تک منعقد ہونگے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میاں مقصود کے مطابق امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے ضلع بھر کے سکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو امتحانات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں۔، ڈی ای او سیکنڈری میاں مقصود کا کہناہے کہ جماعت ہشتم کے اختیاری مضمون کا پرچہ 17 مارچ سوشل سٹیڈیز کا 22 مارچ اور کمپیوٹر، عربی کا 27 مارچ کو ہوگا، ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔