کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی غلام محمد، اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 10میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ کلمت ویلفیئر سینٹر نے معمار اسپورٹس، آغا خان جیم خانہ نے الشہزاد کلب جام کنڈہ ، پھول پتی اسٹار نے جانباز اسپورٹس، لکی مین کو واک اوور کی بنیاد پر اے ون اسٹار ، مدہو محمڈن نے اسلامیہ اسپورٹس، اسلم الیون ملیر نے کورنگی جیم خانہ، آل برادرز ملیر نے شہباز محمڈن ، حیدری بلوچ لیاری نے شفیع محمڈن، بلوچ یوتھ گارڈن نے نیشنل فائٹر اور عادل اسپورٹس نے ملیر ریڈ کو ہرادیا