ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ،صوابی میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فوجی اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہو گئے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشت گردوں کو فساد پھیلانے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔