کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل پاکستان انٹریونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اور پی ایم ای انٹر یونیورسٹی اسپورٹس گالا گرلزوالی بال اور ٹیبل ٹینس کے ٹائٹل اپنے نام کرلئے۔ چیمپئن شپ ملک بھر سے28 یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔ بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس نے تین روزہ چیمپئن شپ کی پانچ ویٹ وکیٹگریز میں حصہ لیا۔ 91ویٹ میں میں بحریہ یونیورسٹی کے محمد وسیم نے مہران یونیورسٹی جامشورو کے محمد سلیمان کو ناک آئوٹ کیا اور سیمی فائنل میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بحریہ یونیورسٹی کی گرلز نے والی بال اور ٹیبل ٹینس کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل خواجہ غضنفرحسین اور ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کموڈور محسن حیات ملک ٹی آئی (ایم) ٹیم اور آفیشلز کو مبارک باد دی۔