• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل شیخوپورہ کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شدیداحتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )ضلع کونسل شیخوپورہ کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے شدیداحتجاج کیا گیا اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل اکرام سعید بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تلاوت اور نعت کے بعد وائس چیئرمین نے چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور کو بجٹ اجلاس پیش کرنے کی دعوت دی جنہوں نے بجٹ پیش کرنیکی بجائے اعلان کیا کہ بجٹ کی کاپیاں آپ کے پاس پہنچ چکی ہیں یہ آپ کو منظور ہیں جس پر چیئرمین ضلع کونسل کے حامی ارکان نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ہاتھ کھڑ ے کردئیے یوں یہ اجلاس پانچ منٹ جاری رکھنے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جس پر اپوزیشن ارکان نے کھڑے ہوکر شور مچانا شرو ع کردیا اور بجٹ نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردئیے مگر اس احتجاج کے دوران چیئرمین ضلع کونسل اور وائس چیئرمین ضلع کونسل ہامی ارکان کے ہمراہ ہاؤس سے باہر چلے گئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان اعوان کی قیادت میں اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین ضلع کونسل نے بجٹ پیش ہی نہیں کیا تو اس کو منظور کیسے کرلیا گیا ہے ہم اس غیر قانونی اور غیر آئینی طریقہ سے بجٹ کی منظوری کو مسترد کرتے ہیں ۔
تازہ ترین