• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ شرمناک عمل ہے‘اصلاحی جر گہ صوابی

صوابی(نمائندہ جنگ)اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کا اجلاس زیر صدارت فضل الہی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں  قرارداد کے ذریعے  مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کی آڑ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ شرمناک عمل ہے پنجاب حکومت فوری طور پر اس کو روکے ،ایک دوسری قرارداد میں  مطالبہ کیا گیاکہ ضلع صوابی کی اکثر تنظیمیں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس صوابی کی علاقہ گلو ڈھیری منتقلی پر سخت پریشان ہیں وزیر اعلی پرویز خٹک اور آنیسہ زیب طاہر خیلی  دفتر کو واپس صوابی شہر منتقلی کےلئے اقدامات کریں ۔
تازہ ترین