سکھر (بیورو رپورٹ) خیرپور کے علاقے سوبھوڈیرو کے رہائشی شخص اعجاز علی شاہ نے زمین پر قبضے کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد نے ان کی زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی رپورٹ متعلقہ پولیس کو دی گئی ہے لیکن پولیس بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث ہماری جانوں کو خطرہ ہے۔ ہماری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔