کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوابی میں دہشتگردوں سے جھڑپ اور افغان سرحد پر پاکستانی پوسٹوں پر حملوں میں جوا نو ں کی شہادت پر شدید غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے قوم اور اس کے جوانوں کو دہشتگردی ‘اس کے سہولت کاروں اور سرپر ستو ں کے خلاف جنگ سے خوفزدہ نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے اپنے تاریک دور کے نظریات تھوپنے کے لیے میری والدہ شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو،جوانوں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا‘پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ ہم پاکستانی ایک قوم کی طرح متحد ہیں اور ہر شہید ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ کے جذبے میں قوت ڈالتا رہتا ہے۔