• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا کے نجی بینک میں 24 لاکھ کی ڈکیتی

Bank Robbery In Gujranwala
گوجرانوالا میں 3ڈاکو نجی بینک کے عملے اور گارڈز کو یر غمال بناکر 24لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ روڈ پر نجی بینک میں پیش آیا جہاں 3ڈاکو کسٹمر بن کر داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر گارڈز سمیت بینک عملے کو یرغمال بنایا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین