• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج کا سرگودھا جیل کا دورہ، 8 قیدیوں کی رہائی کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھارانا زاہد اقبال اور مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بلا ل منیر نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔ جیل گارڈز کے چا ک و چو بندد ستے نے سلامی دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان بھی تھے۔ انہوں نے خواتین اسیران و نو عمر اسیران کی بارکوں و ہسپتا ل کا دورہ کیا اور ان کے مسائل سنے اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا اور بالخصوص جیل ہسپتال اور تعلیمی سرگرمیوں کی تعریف کی۔اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث 8 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔
تازہ ترین