بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ شکار کے انسپکٹر و ملازمین کودوران ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنانے پر سابق رکن قومی اسمبلی تنویر شاہ کے خلاف ایپکاکے زیر اہتمام تیسرے روز فریدگیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی وائلڈ لائف بہاول پورکے دفترسے فریدگیٹ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام مرکزی صدراپیکا پاکستان فخر الرحمان اظہر نے وزیراعظم نوازشریف‘ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف اورارباب اقتدارسے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحہ کی تحقیقات کرواکرملزم تنویرشاہ اوران کے جملہ ساتھیوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں ڈویژنل صدر راناوحیدسلطان‘ڈویژنل صدر محکمہ شکار مہرخضرحیات نے اعلان کیا کہ جب تک ملزمان گرفتارنہیں ہوجاتے یاان کوسزانہیں دی جاتی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بہاول پور کے جملہ شعبہ جات دفاتر کی تالہ بندی اوراحتجاجی تحریک جاری رکھیں گے احتجاجی ریلی میں چیئرمین ملک محمدخالد‘ ڈویژنل صدر راناوحیدسلطان‘ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رفیق احمدخان‘ صدربی ڈی اے محمدجمیل خان‘ صدرمحکمہ تعلیم چوہدری محمدرفیق شاہد‘ صدرچڑیاگھر حافظ محمداقبال‘ اظہرندیم گورایہ صدرہائی وے فرخ شہزادصدرکالجز ملک محمداقبال صدرمحکمہ تعلیم‘شفیق بھٹہ صدرواٹرمینجمنٹ‘پیرزادہ محمدمنور جنرل سیکریٹری چڑیاگھرو رانامحمدریاض چیرمین ایکشن کمیٹی بہاول پور بھی شریک تھے۔