بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) موٹر وے پولیس کا غیرنمونہ اوربغیرنمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم کاآغاز‘ آئی جی موٹروے پولیس کے حکم پر ڈی آئی جی مرزافاران بیگ ایس ایس پی غلام جعفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیدرضوان شاہ نے بیٹ 20 کے تمام آفیسران کوحکم دیا کہ بغیرنمبرپلیٹ اورغیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کوبریف کریں اور بلانمبری گاڑیوں کوبھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی ویز سے اتاردیں نیشنل ہائی وے پر نمبرپلیٹ کے بغیرگاڑیاں نہ آنے دیں اس سلسلہ میں بیٹ20 بہاول پورنیشنل ہائی وے پرانفورس منٹ اوربریفنگ جاری ہے ڈی ایس پی سیدرضوان شاہ نے عوام اور ڈرائیورز کو آگاہ کیا کہ قوانین پرعمل پیرا ہوکر اچھےشہری ہونے کاثبوت دیں۔