• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والاگرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو روز قبل ایف آئی اے کی ٹیم نے غیر قانونی طورپرکرنسی ایکسچینج چلانے والے شخص کاشف کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی تھی۔ رابطہ پر جی ایم سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نوازنے بتایا کہ انہیں گرفتار شدہ شخص کے بارے میں کنٹریکٹر ہی بہتر بتاسکتا ہے جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیئرمین ملک اشرف سے اس ضمن میں رابطہ نہ ہوسکا۔
تازہ ترین