سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)سیالکوٹ پبلک سکول کو بہترین تعلیمی درسگاہ بنانے کیلئے ماسٹر پلان بنایا جائے گا اور اس ضمن میں منتخب اراکین اسمبلی ، ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور بورڈ آف ٹرسٹیزکی مشاورت اور تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ یہ بات چیئرمین سیالکوٹ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ /ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈی سی کمیٹی روم میں بورڈ آف ٹرسٹی سیالکوٹ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔