• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر محمد علی کی اہلیہ اور بیٹے کو پھر ایئرپورٹ پر روکا گیا

Questioning Muhammad Alis Son At American Airport
شہرہ آفاق باکسر محمد علی کے بیٹے اور ان کی والدہ کو امریکا میں دوسری بار ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے لیے روک لیا گیا، اس سے قبل فروری میں فلوریڈا ایئرپورٹ پر دونوں سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے بیٹے علی جونیئرکو امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ایک دفعہ پھر جہاز میں سوار ہونے سے روک لیا۔

فلائٹ پر موجود ڈیموکریٹ سیاستدان وازر مین شلٹزنے احتجاجاً ٹوئٹ کرکے کہا کہ دنیا کے عظیم باکسر کے بیٹے کے ساتھ نسلی امتیاز پر مبنی اس سلوک سے امریکا ہرگز محفوظ نہیں ہوسکتا۔

علی جونیئر کے وکیل کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ائیرپورٹ پرعلی کوروکا گیا، علی سے پوچھا گیا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے پچیس منٹ تک سوالات کیے گئے، پھر امریکی پاسپورٹ دیکھنے کے بعد جہاز پر بیٹھنے کی اجازت دی گئی۔

اس سے قبل انہیں فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر عربی ناموں سے مماثلت کی بنیاد پر روکا گیا تھا، جہازمیں موجود فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ سیاست دان نے محمد علی کے صاحبزادے کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے دوران پرواز ان کی تصویر ٹوئٹ کی۔
تازہ ترین