• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیسا کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 24مارچ کو تربت میں مظاہرہ ہوگا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی عبدالغفار کدیزئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 29نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل، سینئر کی جگہ جونیئر افراد کی تعیناتی کے خاتمہ، محکمہ تعلیم میں جاری بے قاعدگیوں کے تدارک، پروموشن کوٹہ اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلہ میں سیسا بلوچستان کے ازسر نو احتجاجی شیڈول کے مطابق 24مارچ بروز جمعہ تربت، کیچ میں احتجاجی جلسہ و مظاہرہ ہو گا مظاہرین سے سیسا کے مرکزی ڈویژنل اور ضلعی قائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اس احتجاجی مظاہرہ میں اساتذہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
تازہ ترین