• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ، جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی کی فائرنگ سے کاشتکار قتل

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )جائیداد کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے کاشتکار کو قتل کیا۔ نواحی گاؤں نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑا اور جائیداد کے تنازعہ کی بناء پر کاشتکار نشان علی کو اس کے سگے بھائی جاوید نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور گھر سے فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔
تازہ ترین