کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی دعوت پر ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری 24 مارچ کو پاکستان آئیں گے۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جنگ کو بتایا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی آئینی اور فنانس کمیٹی اور جونیئر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس لاہور اور اسلام آباد میں ہوں گے۔ آئینی اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین دلاور عباس ہیں جبکہ دیگر ارکان میں اے ٹی ایف کے صدر بھارت کے انیل کمار کھنہ اور اے ٹی ایف کے سیکرٹری سری لنکا کے سبرامنیم سریندران ان کا اجلاس 24 مارچ کی شام کو جبکہ دوسری جونیئر پلیئر ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس 25 مارچ کو ہوگا۔ اس کمیٹی کے چیئرمین پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور ارکان میں انیل کمار کھنہ اور سبرامنیم شامل ہیں۔