کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگلے چار سال کی مدت کے لئے پاکستان والی بال فیڈریشن کے انتخابات اتوار کو لاہور میں مکمل ہوگئے جس میں سندھ نے 60سال بعد سکریٹری شپ حاصل کر لی، سندھ کے شاہ نعیم ظفر نئے سکریٹری ہونگے،جبکہ اہم عہدے پر سندھ کے ڈاکٹر شاہد مسعود جوائنٹ سکریٹری کا عہدہ حاصل کرنے میں کام یاب رہے، چوہدری محمد یعقوب ایک بار پھر چیئرمین، منتخب ہوئے۔ اجلاس میں فاٹا کو فیڈریشن سے الحاق دینے کی بھی منظوری دی گئی۔