سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے کامیاب فائنل کے انعقاد سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے اور کھیلے جس سے ان کھلاڑیوں نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے ایک بہترین ملک ہے ، ہم ان کے مشکور ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے بارے میں منفی بات کرنا ذیادتی ہے۔”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایک سیاستدان کے طور پر کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی ترقی کا خواہشمند ہوں۔