• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف اورصوبائی وزیر بلدیات کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ  آصف اورصوبائی وزیر بلدیات نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر موجود انتظامیہ،پولیس اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کی ۔وفاقی وزیر نے مختلف سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو تلقین کی عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ضمن میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی ،مئیر  سیالکوٹ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران ، ورکرز اور بلدیاتی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین